بس اور ٹرالر میں تصادم ، 19مسافر جاں بحق،بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیہ جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 19افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ بس کے ڈرائیورکو ذمہ دارقراردیتے ہوئے اس کیخلاف تھانہ ٹھیکری والہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمت بس فیصل آباد سے لیہ جارہی تھی کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات اڑھائی بجے جھنگ روڈ پرسامنے سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکراگئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں میںسے چند ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں بس ڈرائیور کو ذمہ دارقراردیاگیاہے اور جاں بحق ہونیوالے دوافراد کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ ٹھیکری والامیں بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔