نندی پور پاور پراجیکٹ کے ٹیرف میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے ٹیرف میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے ۔ 24نیوز کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کے ٹیرف میں 42پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ نیپرا نے بتایا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کے پیدوارای ٹیرف 4 روپے 52پیسے سے بڑا کر 4 روپے 94پیسے کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے مزید بتایا کہ اضافہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔