قوم سے عمران کے خطاب پر 18کروڑ روپے خرچ ہوا،مجھے 18کروڑ دےدیں پورا ملک اکٹھا کردوں گا:مولانافضل الرحمان

قوم سے عمران کے خطاب پر 18کروڑ روپے خرچ ہوا،مجھے 18کروڑ دےدیں پورا ملک اکٹھا ...
قوم سے عمران کے خطاب پر 18کروڑ روپے خرچ ہوا،مجھے 18کروڑ دےدیں پورا ملک اکٹھا کردوں گا:مولانافضل الرحمان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ،عمران خان کے دھرنے کے اعلان پہ لوگ ہنستے ہیں ،قوم سے عمران خان کے خطاب پر 18کروڑ روپے خرچ ہوا،مجھے 18کروڑ دےدیں پورا ملک اکٹھا کردوں گا،پانامہ لیکس میں جان نہیں اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اورآصف زرداری کے درمیان ملاقات کی کوشش نہیں کی ،نواز شریف خرابی صحت کی وجہ سے لندن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا پانامہ انکشافات سے پہلے رائے ونڈ کا محل نہیں تھا، عمران اپنے سابقہ برادرنسبتی کی الیکشن مہم چلانے جارہے ہیں،عالمی الزامات کی درست تحقیقات ضرور ہونی چاہییں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کواعتمادمیں لیتے ہیں،حکومت کے اتحادی ہیں، حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مذاق بن گئی ہے،جو خود آف شور کمپنی کا حصہ ہے وہی اس پر دھرنا دے رہاہے،اس بھونچال سے چند لوگوں کو سیاسی فائدہ ہوگا، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ایشوز کو حکمرانوں کے خلاف استعمال کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مشورہ کرتے تو معاملے پرقوم سے خطاب کی مخالفت کرتا،نواز شریف کو مشورہ دیتا کہ وہ پارلیمنٹ میں بات کریں ۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں نظریاتی قوتوں کو کیوں سپورٹ نہیں کیاجاتا؟ ہم جیسے ہیں قوم کے سامنے ہیں، ویسا پیش نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کا محور سرمائے کے گرد گھومتا ہے ، کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نظریاتی ملک ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک میں پاناما لیکس کا بھونچال آیاہوا ہے،پانامالیکس کے انکشافات سرمایہ دارانہ نظام کی جھلک ہیں۔ انہوں نے کہا قوم نے ہمیشہ سرمایہ دار طبقے کو اقتدار کا تاج پہنایا ہے،ہمارے ملک کامفاد پرست اورسرمایہ دارطبقہ عالمی نیٹ ورک کاحصہ ہے ۔

مزید : قومی


loading...