بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انکل نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انکل نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں انکل نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں انکل نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق تامل ناڈو کے ویلور ڈسٹرکٹ میں14سالہ لڑکی کواس کے انکل نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت پر 29سالہ رکشہ ڈرائیورکو گرفتار کر لیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

شکایت کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ طور پر 20اگست کو جنسی زیادتی کی گئی تھی ۔درندہ صفت انکل اپنے رکشہ میں لڑکی کو سکول سے اس کے گھر چھوڑنے کے لئے لے جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے اپنی سمت تبدیل کر لی اور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جبکہ پولیس ابتدائی شواہد کے بعد مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : جرم و انصاف