آصف چھوٹو نے پاک فوج کو گرفتاری دینے کی پیشکش کردی

آصف چھوٹو نے پاک فوج کو گرفتاری دینے کی پیشکش کردی
آصف چھوٹو نے پاک فوج کو گرفتاری دینے کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب میں دہشت کی علامت آصف چھوٹو نے پاک فوج کو گرفتاری دینے کی پیشکش کردی جس سے کرمنل گروہوں کے سرپرست قبائلی ”تمن داروں“ سرداروں میں کھلبلی مچ گئی۔ اخبار روزنامہ جہان پاکستان کے مطابق سردار پرویز اقبال خان گوچانی کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس نے غلام رسول مزاری عرف آصف چھوٹو کے گینگ کے اہم ملزم علی گلباز گیرگورچانی اور اس کے بھائی پندی کو پناہ دینے کے بہانے بلا کر تیز دھار آلے سے ان کے سرتن سے جدا کردئیے اور پھر پولیس کو بلا کر نعشیں ان کے حوالے کردیں۔ اخبار کے مطابق آصف چھوٹو نے دونوں ساتھیوں کے قتل پر خود کو بتایا کہ آصف چھوٹو نے دونوں ساتھیوں کے قتل پر خود کو فوج کے حوالے کرنے ک اعلان کیا کیونکہ اسے خرہ ہے کہ سردار اسے بھی اپنے ساتھیوں سے قتل کرادیں گے۔ ڈی ایس پی جامپور نے دونوں بھائیوں کی مقابلے میں ہلاکت کا ڈرامہ رچادیا۔ جنوبی پنجاب میں حکومتی سیاسی شخصیات جرائم پیشہ گروہوں کی سرپرستی کرکے کھرب پتی بن گئی ہیں، ان کے کارندے ناصرف اغوا برائے تاوان ڈکیتی، اسلحہ کی سمگلنگ بلکہ خواتین کی سمگلنگ اور دہشت گرد تنظیموں سے مل کر کارروائیاں بھی کرتے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے اعلان کے بعد حکومتی شخصیات کیلئے پریشانی بڑھ گئی۔ ملک کی اہم سیاسی شخصیت کی ہدایت پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے جنوبی پنجاب کے سرداروں جن میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی، ان کے والد سردار پرویز اقبال خان گورچانی نے مزاری قبیلے کے سرداروں کو بلا کر ہدایت کی کہ فوج کیخلاف مزاحمت سے حالات خراب ہوسکتے ہیں لہٰذا کرمنل گروہوں کو پیغام دیں کہ وہ خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیں۔ اخبار کے مطابق مذکورہ قبیلے کے سرداروں کو خطرہ لاحق ہوگیا کہ اگر چھوٹو گینگ کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تو وہ ان کے اور حکومتی شخصیات کیلئے صولت مرزا اور عزیر بلوچ کا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

لاہور -