پاناما لیکس،پی ٹی آئی نے لندن میں 2 انٹرنیشنل فرانزک کمپنیوں سے رابطہ کرلیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں 2 انٹرنیشنل فرانزک کمپنیوں سے رابطہ کرلیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ لندن کی 2 فرانزک کمپنیوں سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے معاملات طے پاگئے ہیں ۔ فرانزک کمپنیوں کو تحقیقات کی رقم اوور سیز پاکستانی ادا کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ لندن کے دوران ان کے فرانزک کمپنیوں سے ملاقات بھی طے ہوگئی ہے۔