کترینہ کیف کی تعلقات دوبارہ صلح کرنے کی پیشکش رنبیر کپور نے مسترد کردی

کترینہ کیف کی تعلقات دوبارہ صلح کرنے کی پیشکش رنبیر کپور نے مسترد کردی
کترینہ کیف کی تعلقات دوبارہ صلح کرنے کی پیشکش رنبیر کپور نے مسترد کردی

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈانڈسٹری سے انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کے بعد کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے بریک اپ سے متعلق سب سے زیادہ اطلاعات ملتی ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف نے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپورسے صلح کی کوشش کی لیکن اداکار نے یکسر مسترد کردی اور کہاکہ سب کچھ ختم ہوچکاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہائی پروفائل پارٹی میں بطور مہمان شامل مہمان نے بتایاکہ کترینہ اور رنبیر نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اور کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے استفسار کیاکہ اگر وہ اپنے تعلقات کو ایک اور موقع دیناچاہیں لیکن رنبیر کپور نے اس پیشکش کو مسترد کردیا اور کہاکہ ’سب کچھ ختم ہوگیا‘۔

اسی مہمان نے بتایاکہ اداکار جوڑی کے مشترکہ دوست نے بتایاکہ رنبیر کپور کے رویہ کی وجہ سے کترینہ کیف بہت زیادہ پریشان تھیں ، اس نے تعلقات کیلئے بہت کاوش کی لیکن بالآخر رنبیر نے براکیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان مجموعی طورپر کترینہ کیف کی سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے قربتوں کی وجہ سے تعلقات کا خاتمہ ہوا، اس کے ساتھ ہی یہ بھی افواہیں ہیں کہ کترینہ سے بریک اپ کے بعد رنبیر اور دپیکا کے درمیان بھی دوبارہ قربتیں شروع ہوگئی ہیں تاہم ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ۔

مزید : تفریح


loading...