آصف زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

آصف زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی
آصف زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی ۔سماءنیوز نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ آصف زرداری پر برا وقت آیا تھا تو نواز شریف نے ملنے سے انکار کر دیا تھا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج سے متعلق بیان پر سخت رد عمل آیا تھا تو نواز شریف نے آصف زرداری سے تمام رابطے توڑ دیئے تھے ۔ سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کو گھر بلایا تھا، نواز شریف نے ملاقات تو کیا فون پر بھی بات نہیں کی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے ملاقات سے انکار کا مقصد نواز شریف کو احساس دلانا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی