ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دے دی

ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دے دی
ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل گرل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایان علی کی طرف سے درخواست ان کے وکیل چودھری اخترعلی ایڈووکیٹ نے سیکرٹری داخلہ کو جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی جائیگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی 4 متفرق درخواستیں خارج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

مزید :

تفریح -