سعودی  کفیل کا ایشیائی ڈرائیور کیلئے شانداراقدام ، غیرملکیوں کے دل جیت لیے

سعودی  کفیل کا ایشیائی ڈرائیور کیلئے شانداراقدام ، غیرملکیوں کے دل جیت لیے
سعودی  کفیل کا ایشیائی ڈرائیور کیلئے شانداراقدام ، غیرملکیوں کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عمومی طورپر عرب ممالک میں کفیلوں کی شکایات اورتارکین وطن سے نارروا سلوک کی خبریں ہی سامنے آتی ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک شہری نے ایشیائی ڈرائیور کے اعزازمیں گھریلوسطح پر مختصر سی پارٹی کااہتمام کرکے غیرملکیوں کے دل جیت لیے اور اس مختصرمگر پرتپاک پارٹی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق نوکری کے 20سال مکمل ہونے پر کفیل نے بھارتی ڈرائیور کو اپنے گھر بلایا جہاں دروازہ سے اندرآتے ہی اس کی نظر ایک میزپرسجے بڑے کیک پرپڑی تو حیران رہ گیا۔ کفیل نے اپنے اس ڈرائیور کیساتھ مل کر کیک کاٹا اور پھر پلیٹ میں رکھ کر اسے پیش کردیا۔ اس موقع پر فیملی ممبران نے تصاویر بنانے کے لیے ڈرائیور کو گھیرلیا ۔ اپنے لیے اس پارٹی کے اہتمام کے بعد ڈرائیور اپنے جذبات پر قابونہ پاسکا اور آنکھیں نم ہوگئیں ، ڈرائیور کو حوصلہ دیتے ہوئے اسے آنکھیں صاف کرنے کے لیے ٹشو پیپربھی پیش کیے گئے جبکہ گھر کی خواتین نے بھی ’ماشاءاللہ، ماشاءاللہ‘ بول کو ڈرائیور کو داد دی ۔
اس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بھرپورپذیرائی ملی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ سعودی عرب کے کس علاقے میں بنائی گئی ۔


Kafil celebrating Driver's Birthday by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -