دو روز کیلئے نجی دورے پر جرمنی جار ہاہوں :چوہدری نثار

دو روز کیلئے نجی دورے پر جرمنی جار ہاہوں :چوہدری نثار
دو روز کیلئے نجی دورے پر جرمنی جار ہاہوں :چوہدری نثار

  



اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ وہ نجی د و روزہ دورے پر جرمنی جا رہے ہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے چھٹی لی ہے کیونکہ ان کی اہلیہ علاج کی غرض سے جرمنی میں ہیں اسی لیے وہ نجی دورے پر دو روز کیلئے جرمنی جار ہے ہیں ۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ تو نہیں کہوں گاکہ ہم غلط خطے میں ہیں لیکن ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں منشیات کی پیداوار بہت زیادہ ہے ،لیکن پاکستان نے اس مسئلے پر بہت قابو پا لیاہے ،اور ہمیں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں ،جرمنی میں اس سے متعلق کانفرنس ہے جس میں خطاب کا موقع بھی ملے گا ،کانفرنس تین دن تک چلنی ہے لیکن میں پہلے روز شرکت کے بعد واپس آ جاﺅں گا ،انہوں نے کہا کہ پہلے لندن کا دورہ بھی تھا لیکن اب وہاں نہیں جاﺅں گا ۔

مزید : اسلام آباد