مردہ خانے میں امریکی خاتون کی لاش کیساتھ ایسی حرکت کہ پولیس نے گرفتارکرلیا

مردہ خانے میں امریکی خاتون کی لاش کیساتھ ایسی حرکت کہ پولیس نے گرفتارکرلیا
مردہ خانے میں امریکی خاتون کی لاش کیساتھ ایسی حرکت کہ پولیس نے گرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 41سالہ خاتون آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے مختص مقام پر آئی اوروہاں موجودمردے کی انگوٹھی مبینہ طورپر چرالی جس کے بعد وہاں سے چلتی بنی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق اڈیسا پولیس نے انسانی لاش سے چوری کرنے کے الزام میں 41سالہ کیلن ہوم فیلڈکو حراست میں لے لیااور کہاکہ چرائی جانیوالی انگوٹھی کی قیمت تقریباً10ڈالر(ایک ہزارروپے سے زائد) تھی ۔ تحقیقاتی حکام نے ابتدائی طورپر یہ واضح نہیں کیا کہ کیا انگوٹھی برآمد کرلی گئی یانہیں اور کس چیز نے ملزمہ کی حراست میں مدد دی تاہم ویڈیو ریلیز کردی جس میں خاتون کوسنسیٹ میموریل گارڈنز اینڈ فنرل ہوم میں آخری دیدار کے لیے مختص عمارت میں داخل ہوتے ، ایک کھلے تابوت کے پاس کھڑے ہونے اورخاتون کی لاش سے کچھ چیز نکالنے یا چھیڑچھاڑکرتے دیکھاگیا۔رپورٹ کے مطابق اپنا کام مکمل کرکے عمارت سے باہر نکلنے کے بعد خاتون کار میں سوار ہوکر چلی گئی لیکن بعد میں گرفتار کرلی گئی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خاتون کی آمد کے وقت مذکورہ کمرے میں کوئی او ر فرد موجود نہیں تھا ۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بیشترلوگوں کی طرف سے خاتون کی بے حسی اور محض دس ڈالر کی چوری پر شدید تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -