پیپلز پارٹی کا تحریک انصا ف کے رائے ونڈ دھرنے میں شریک نہ ہونے کافیصلہ

پیپلز پارٹی کا تحریک انصا ف کے رائے ونڈ دھرنے میں شریک نہ ہونے کافیصلہ
پیپلز پارٹی کا تحریک انصا ف کے رائے ونڈ دھرنے میں شریک نہ ہونے کافیصلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ دھرنے میں شریک نہ ہونے کافیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع سے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان کے رائے ونڈ دھرنے کی مخالفت کی گئی ہے اور اس میں شریک نہ ہونے کافیصلہ کیا گیاہے ۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو موجودہ سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس کے معاملے پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کو سینٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا لیکن عمران خان کے دھرنے میں شریک نہیں ہو ا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...