کشمیری عوام کی مدد کے لئے موثر عملی تدابیر کریں گے:او آئی سی

کشمیری عوام کی مدد کے لئے موثر عملی تدابیر کریں گے:او آئی سی
کشمیری عوام کی مدد کے لئے موثر عملی تدابیر کریں گے:او آئی سی

  



جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن تصفیہ کی اپیل کی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیری عوام کو مسلسل تعاون کا عہد کا اعادہ کیا۔ رابطہ گروپ کے ارکان نے منگل کو استنبول میں اجلاس میں کیا۔ اس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، نائیجیریا، سعودی عرب، ترکی اور آزربائیجان کے وزراءشریک ہوئے۔ سیکرٹری جنرل ایاد مدنی نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے او آئی سی کی کاوشوں کا تعارف کرواتے ہوئے یقین دلایا کہ او آئی سی جائز حقوق کے حصول کی خاطر کشمیری عوام کی جدوجہد کے حوالے سے کامل تعاون پیش کرنے کے اصولی فیصلے پر قائم ہے اور رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رکن ممالک اصولی موقف کو عملی شکل دیں گے۔ کشمیری عوام کی مدد کے لئے موثر عملی تدابیر کریں گے۔ ایاد مدنی کا پیغام معاون سیکرٹری جنرل عبداللہ العالم نے پڑھ کر سنایا۔ اس میں انہوں نے ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی نگرانی کے لئے انسانی حقوق کا خود مختار ادارہ قائم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ کشمیریوں کی سرگرمیوں کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوششیں ہورہی ہیں، ہمیں معلوم ہے کشمیری ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور وہ سب دہشتگردی کو انتہا درجے برا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ کشمیری سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ناقابل تفسیر حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...