سعودی لڑکیوں کو موبائل کی اصلاح و مرمت کا ہنر سکھایا جائے گا

سعودی لڑکیوں کو موبائل کی اصلاح و مرمت کا ہنر سکھایا جائے گا
سعودی لڑکیوں کو موبائل کی اصلاح و مرمت کا ہنر سکھایا جائے گا

  



جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے کے ترجمان فہد العقیبی نے واضح کیا ہے کہ 9ہزار 9 سو سعودی لڑکیوں کو موبائل کی اصلاح و مرمت کا ہنر سکھایا جائے گا۔ انہیں موبائل فروخت کرنے کے طور طریقے بتائے جائیں گے۔ موبائل کی اصلاح و مرمت اور فروخت کرنے کی تربیت حاصل کرنے کی خواہشمند لڑکیوں کی تعداد 18 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ویب سائٹ پر اب تک 55 ہزار سعودی تربیتی کورس کے لئے اندراج کرواچکے ہیں۔ ان میں 18 فیصد لڑکیاں ہیں۔ ابتداءمیں ان کا تناسب 14.7 فیصد تک محدود تھا۔ ادارے نے ٹریننگ دینے والے مردوں اور خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ٹرینرز کی ٹریننگ انٹرنیشنل کمپنیوں نے کی ہے۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے 4 ہزار لڑکیوں اور لڑکوں کو موبائل فروخت کرنے اور خریدنے کی تربیت شروع کردی جائے گی۔ دوسری جانب کمیونیکیشن سیکٹر میں ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے انٹرویو منگل کو شروع کردئیے گئے ہیں ، آج اور کل بھی جاری رہیں گے۔

مزید : عرب دنیا