شاہ عبدالعزیز ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل ہونے پر ہر شہر کی مختلف سڑکوں کے استعمال پر فیس ہوگی

شاہ عبدالعزیز ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل ہونے پر ہر شہر کی مختلف سڑکوں کے استعمال ...
شاہ عبدالعزیز ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل ہونے پر ہر شہر کی مختلف سڑکوں کے استعمال پر فیس ہوگی

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کی ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کے نام سے موسوم عوامی ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل ہونے پر ہر شہر کی مختلف سڑکوں کے استعمال پر فیس مقرر کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریاض میں میٹر وٹرین سروس اور دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔ ترقیاتی ادارہ ریاض میٹرو کو کامیاب بنانے کے لئے پانچ نکاتی منصوبے پر عمل کررہا ہے۔ جس میں پہلے نمبر پر دارالحکومت کی بعض شاہراہوں کے استعمال پر فیس ادا کرنا شامل ہے۔ تیز ترین سٹیشنز کے باہر کارپارکنگ فیس کا نفاذ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے ذریعے عوام کو ترغیب دلائی جائے گی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور سڑکوں پر رش میں کمی لانے میں حصہ لیں۔ ابھی تک ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی ان شاہراﺅں کی نشاندہی نہیں کی جن کے استعمال پر فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزید : عرب دنیا


loading...