چار دانت نکلوانے کیلئے ڈینٹل کلینک جانیوالے امریکی شہری کوہوش آیا تو زندگی کاسب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

چار دانت نکلوانے کیلئے ڈینٹل کلینک جانیوالے امریکی شہری کوہوش آیا تو زندگی ...
چار دانت نکلوانے کیلئے ڈینٹل کلینک جانیوالے امریکی شہری کوہوش آیا تو زندگی کاسب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبس (نیوز ڈیسک)انسان کی زندگی میںتندرستی اور بیماری کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، بعض اوقات طبی مسائل کے حل کیلئے ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر بھی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ سکتاہے اور ایسا ہی کچھ امریکی شہری کیساتھ ہوجس نے معمول کے چیک اپ او راپنے چار دانت نکلوانے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کیالیکن جب ہوش میں آیا تو منہ سے تمام دانت ہی غائب پائے ۔ تمام دانتوں سے محروم ہونے کے بعد فیملی اصل وجہ جاننے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے لیکن ہسپتال کی طرف سے کوئی جواب دینے کیلئے موجود نہیں۔
’دی انڈی چینل‘ کے مطابق ڈونی گرگزبی نامی شخص چار دانت نکلوانے کی غرض سے ڈینٹل کلینک گیا اور اس کی اہلیہ امنڈا پانچ گھنٹوں تک انتظارگاہ میں موجود رہی لیکن دیر ہونے پر صبر جواب دے گیا اور استفسار پر معلوم ہوا کہ ڈاکٹرنے ایک انفیکشن کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر تمام دانت نکالنے کا فیصلہ کیا۔ امنڈا کاکہناتھاکہ اس کا خاوند خون میں لت پت اور بے ہوش پڑا تھا،علاج کیلئے میڈیکل کوما میں ڈال دیاجہاں وہ چلاتارہا۔

رپورٹ کے مطابق گرگزبی کی یادداشت کمزور ہے لیکن وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتا۔ گرگزبی کاکہناتھاکہ ’اب مجھے بہت شرم آتی ہے ، میرا کوئی دانت نہیں ہے ‘، وہ تاحال آکسیجن کا سلنڈر استعمال کررہے ہیں کیونکہ کام کرنے پرخون آناشروع ہوجاتاہے اور تاحال یہ معلوم نہیں کہ تمام دانت کیوں نکال دیئے گئے ۔اس ضمن میں وائٹ ریورڈینٹل کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -