نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا :میاں رحمان عزیز

نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا :میاں رحمان ...
نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا :میاں رحمان عزیز

  



لاہور(پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کے بغےر ترقی کا خواب پورا نہےں ہو سکتا ،حکومت بجٹ سازی مےں نجی شعبہ کی سفارشات پر سنجےدگی سے غور کرنے کے بعد قابل عمل سفارشات کو بجٹ مےں شامل کرےںتاکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو تےز کےا جاسکے۔یہ انہوں نے لاہور اکنامک جرنلسٹس اےسوسی اےشن(لےجا) کے اعزاز مےں دئےے گئے ظہرانے مےں کی۔میاں رحمان عزیز نے کہاکہ اےف پی سی سی آئی نے سےلز ٹےکس،انکم ٹےکس اور کسٹم ڈےوٹی کے نظام کےلئے حکومت کو قابل عمل سفارشات پےش کی ہیں ، انہوں نے کہا کہ نئی صنعتوں کےلئے مراعات دی جائیں تاکہ بے روزگاری کم اور حکومت کی آمدنی بڑھے۔ اےف پی سی سی آئی نے رواں مالی سال کے دوران رےونےووصولیون کے ا ہداف حاصل کرانے مےں اےف بی آرکی ہرممکن مدد کاےقےن دلاتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر سیلز ٹیکس کے اربوں روپے کے ری فنڈز بھی ریلیز کرے تاکہ صنعت کارکھلے دل سے کاروبار کر سکیں۔بعدازاں اےف پی سی سی آئی اور لےجا کے درمےان ملک مےں انڈسٹری کے فروغ اور باہمی تعاون کےلئے مفاہمت کی ےادداشت (اےم او ےو)پر بھی دستخط کئے گئے۔دونوں فرےقےن کی طرف سے اس عزم کا اظہا ر کےا گےا کہ مستقبل مےں ملک سے بے روزگار کے خاتمہ اور صنعتی ترقی کے لئے باہمی تعاون سے کام کےا جائے گا۔اس موقع پر لیجا کے صدر محمد سدھیر چودھری نے کہا ہے کہ آج لیجا کی تاریخ کا سنہری دن ہے، انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لئے بغیراقتصادی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامرس رپورٹرزملکی ترقی و خوشحالی کا ہم جزو ہیں جن کے بغیرتجارتی، صنعتی و کاروباری بڑھوتری نامکمل ہے اور اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کی طرف سے لیجاکی اہمیت کو تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔تقریب میں لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد سدھیر چودھری کو ریجنل پریس، پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی کا سال دو ہزار سولہ کے لئے چیئرمین بنانے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس موقع پر لےجا کے مرحوم سےکرٹری جنرل اشتےاق حسےن کی مغفرت کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : لاہور


loading...