نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جار ی کردی

نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جار ی کردی
نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جار ی کردی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب سندھ نے پولیس میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ سندھ پولیس میں تقریباً دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہو اہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق نیب کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پولیس نفری کو کھانے کی مد میں 15کروڑ 70لاکھ ،تفتیشی فنڈ میں تقریباً 7کروڑ جبکہ عمارتوں کی بحالی و مرمت فنڈ میں 33کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے ۔نیب کا کہناہے کہ تفتیشی فنڈ سرکاری چیک کی بجائے کیش میں جاری کیا گیاہے ۔

نیب نے رپورٹ میں کہاہے کہ ابتدائی تحقیقات میں 8ملزمان ،60مشکوک اور 35گواہان سے تفتیش کی گئی ہے ،کرپشن میں اے آئی جی لاجسٹک طاہر تنویر اور اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ ملوث ہیں ۔نیب کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش کرپشن کا اعتراف کر لیاہے ۔

مزید : کراچی


loading...