غصے سے بھری سعودی خاتون ٹی وی اینکر نے شوکے دوران ایسی ’خطرناک‘ بات کہہ دی کہ پوری عرب دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

غصے سے بھری سعودی خاتون ٹی وی اینکر نے شوکے دوران ایسی ’خطرناک‘ بات کہہ دی ...
غصے سے بھری سعودی خاتون ٹی وی اینکر نے شوکے دوران ایسی ’خطرناک‘ بات کہہ دی کہ پوری عرب دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے اپنے شو کے دوران غصے میں مسلمانوں بالخصوص عرب خطے کے مسلمانوں کے خلاف ایسی بات کہہ دی کہ پوری عرب دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ”دی بلیز“(Theblaze)کی رپورٹ کے مطابق سعودی کالم نگار اور ٹی وی اینکر ندین البدیر(Nadine Al-Budair)نے اپنے شو میں ان مسلمانوں پر کڑی تنقید کی جو کہتے ہیں کہ دہشت گردی اسلام کی عکاسی نہیں کرتی۔ اینکر نے ایسے مسلمانوں کو منافق قرار دے دیا۔ برسلز حملوں کے پس منظر پر گفتگو کرتے ہوئے ندین البدیر نے اپنے شو میں کہا کہ ”برسلزحملوں کے بعد ہمیں قبول کرنا چاہیے کہ وہ لوگ ہم میں سے ہی ہیں اور ہمارے ہی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جو خود کو بھی دھماکوں سے اڑا رہے ہیں اور دوسروں کو بھی۔ یہ وقت ہے کہ ہمیں اس پر شرم محسوس کرنی چاہیے اور دہشت گردوں کو خود سے الگ کرنے کا رویہ ترک کرنا چاہیے۔“

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی خاتون کو 50 مرتبہ ”آئندہ نہیں کرونگی“ لکھنے کی سزا
ندین البدیر کا مزید کہنا تھا کہ ”ہمیں اعتراف کرنا چاہیے کہ دہشت گرد ہر جگہ موجود ہیں، ان کی شہریت ”عرب“ ہے اور ان کا تعلق اسلام سے ہے۔“ اینکر نے ان علماءکرام و دیگرعام مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو ہر دہشت گردی کی واردات کے بعد کہتے ہیں کہ ”دہشت گرد ہم میں سے نہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے اور دہشت گرد پرامن شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں تو یہ لوگ یہ کہنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ ثابت یہ کرنے کی لاحاصل کوشش میں مصروف ہوتے ہیں کہ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔“ ندین البدیر نے عرب دنیا میں پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ”ایک مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اس سخت گیر نصاب کے ذریعے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں طلباءو طالبات کو ذہن نشین کروایا جا رہا ہے کہ ان کے علاوہ باقی سب کافر ہیں۔“واضح رہے کہ ندین البدیر نے یہ گفتگو سعودی عرب کے ”روتانا خلیجیہ ٹی وی “(Rotana Khalijiyah TV) پر کی۔


Saudi-TV-Host by dailypakistan

مزید :

عرب دنیا -