بھارتی حساس ادارے کے مسلمان مقتول افسرتنزیل احمد کی زخمی اہلیہ فرزانہ بھی انتقال کر گئیں

بھارتی حساس ادارے کے مسلمان مقتول افسرتنزیل احمد کی زخمی اہلیہ فرزانہ بھی ...
بھارتی حساس ادارے کے مسلمان مقتول افسرتنزیل احمد کی زخمی اہلیہ فرزانہ بھی انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے مسلمان مقتول افسرتنزیل احمد کے ساتھ زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ فرزانہ 10روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج دہلی کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔

بھارتی ٹی وی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق رواں ماہ کی 3تاریخ کو این آئی اے کے مسلمان افسر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ رات اپنے قریبی عزیز کی شادی سے واپسی پر گھر جارہے تھے ۔تنزیل احمد پر ہونے والی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ انہیں 24گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ فرزانہ کو 4گولیاں لگیں اور شدید زخمی ہو گئیں تھیں ،واضح رہے کہ جس وقت تنزیل احمد پر حملہ کیا گیا ان کے دنوں بچے بھی ساتھ تھے لیکن وہ قدرتی طور پر محفوظ رہے تھے ۔دوسری طرف دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ تنزیل احمد کے قتل کے محرکات میں دہشت گردی کا عنصر نہیں بلکہ خاندانی رنجش اورباہمی جائداد کا تنازعہ تھا ،تنزیل احمد کے قتل کے الزام میں پولیس نے 2افراد کو گرفتار بھی کیا ہوا ہے جبکہ اس قتل کا ماسٹر مائینڈ ریان بھی پولیس کی گرفت میں آچکا ہے جس نے اپنے ساتھی منیر کے ساتھ مل کر تنزیل احمد پر تابڑ توڑ گولیاں برسائیں تھیں ۔ قتل کی اس واردات میں ملوث منیر ابھی تک پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہے ۔