سائنس کے مطابق صحت مند زندگی کیلئے آپ کو ہفتے میں کتنی بار نہانا چاہیے؟ جواب آپ کے تمام خیالات غلط ثابت کردے گا

سائنس کے مطابق صحت مند زندگی کیلئے آپ کو ہفتے میں کتنی بار نہانا چاہیے؟ جواب ...
سائنس کے مطابق صحت مند زندگی کیلئے آپ کو ہفتے میں کتنی بار نہانا چاہیے؟ جواب آپ کے تمام خیالات غلط ثابت کردے گا

  



نیویارک(نیوزڈیسک) کچھ لوگ روزانہ یہ سوچ کر نہاتے ہیں کہ اس طرح ان کے جسم سے جراثیم دور ہوجاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے کہا ہے کہ صرف جراثیم دور کرنے کے لئے روزانہ نہانا ضروری نہیں بلکہ آپ چاہیں تو ہفتے میں ایک یا دو بار تک نہاکر ان سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی آف نرسنگ کی بیکٹیریا بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر ایلیانا لارسن کا کہنا ہے کہ نہانے سے جسم سے پسینے کی بدبو ضرور دور ہوتی ہے لیکن صحت مند زندگی اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہاتھ دھونا ہی کافی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اگر بہت زیادہ نہایا جائے تو دیگر مسائل پیداہوسکتے ہیں جن جلد کا پھٹ جانا اور ان میں جراثیم کا داخل ہونا شامل ہے،اسی طرح بار بار نہانے سے جسم سے چکنائی دور ہوجاتی ہے اور جلد خشک ہوجاتی ہے ۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر سی برینڈن میچل کاکہنا ہے کہ وہ لوگوں کو مشورے دیتا ہے کہ وہ حصے صابن سے صاف کرنا کافی ہیںجن سے بو اورپسینہ آتا ہو کہ اس طرح جراثیم سے محفوظ رہاجاسکتاہے لیکن اگرآپ کو ڈر ہوکہ لوگ آپ کے جسم سے آنے والی بدبو کی وجہ سے پریشان ہوں گے تو آپ چاہیں تو ایک دن چھوڑ کرنہاسکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...