وزیراعظم لندن میں بیکٹریا صاف کرنے گئے ہیں :طاہرالقادری

وزیراعظم لندن میں بیکٹریا صاف کرنے گئے ہیں :طاہرالقادری
وزیراعظم لندن میں بیکٹریا صاف کرنے گئے ہیں :طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لیے نہیںبلکہ پاناما لیکس کے معاملے پر لندن گئے ہیں اس لیے اب وزیر اعظم طبی معائنہ نہیں بلکہ پورا علاج کرائیں گے۔ان کا کہناہے کہ وزیراعظم لندن میں بیکٹریا صاف کرنے گئے ہیں ،ان کی ملک واپسی پر جتنے مرضی کمیشن بن جائیں لیکن بیماری نہیں ملے گی ۔

ویڈ یو لنک سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ شریف خاندان تیس سال سے کرپشن ،ٹیکس چوری اور کالے دھن سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں ،پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جب کہ مختلف ممالک کے وزرائے اعظم بغیر کسی کمیشن کے مستعفی ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف الزامات کا جواب دینے کے بجائے لندن چلے گئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لندن میں بیکٹریا صاف کرنے گئے ہیں اور ان کی ملک واپسی پر جتنے مرضی کمیشن بن جائیں لیکن بیماری نہیں ملے گی۔انہوںکہا کہ وزیر اعظم لندن سے پاناما لیکس پر سوالات کا دستاویزی ثبوت لائیں گے لیکن سب کو معلوم ہے کہ جائز کاروبار کرنے والوں کو آف شور کمپنیوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔طاہر القادری نے کہا کہ پاناما لیکس کا سوئس اکاونٹس میں پڑے 200ارب ڈالر سے گہرا تعلق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں وزراءکو نئے دلائل اور اعداد و شمار مل جائیں گے جس پر حکمران جماعت بات کرے گی ۔انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کب طاقتور ہو گا ،ایف آئی اے اور نیب سیاست سے پاک ہوتے تو حکمران برطرف ہوچکے ہوتے ۔

مزید :

قومی -