وزیراعظم فولادی اعصاب کے مالک ہیں ،نوازشریف جب ارادہ کر لیں تو کوئی ان سے فیصلہ تبدیل نہیں کروا سکتا :مجیب الرحمان شامی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ نوازشریف فولادی اعصاب کے مالک ہیں نہ تو کوئی انہیں ڈکٹیٹ کر سکتاہے اور جب وہ کوئی فیصلہ لے لیں تو اس کوئی اسے تبدیل نہیں کرسکتا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’ نقطہ نظر ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں جنہیں کچھ لوگوں نے پیغام بھیجا کہ آپ نوازشریف سے کہیں کہ وہ رخصت ہو جائیں یا مستعفیٰ ہو جائیں ،اب انہیں پریشانی تھی کہ وہ کس طرح جائیں اور نوازشریف سے یہ بات کریں تو انہوں نے اپنی بیگم سے اس بارے میں مشورہ کیا تو ان کی بیگم نے کہا کہ آپ نوازشریف سے اس بارے میں کوئی بات نہ کریں ۔چونکہ فرمائش آئی تھی کہ یہ پیغام پہنچانا ہے تو وہ (کاروباری شخصیت)چلی گئی اور انہوں نے نوازشریف سے کہا کہ آپ سے ایک بات کہنی ہے حالانکہ میری بیگم مجھے آپ سے یہ بات کرنے سے روکتی رہی ہے ۔اس کاروباری شخصیت نے وزیراعظم کو پیغام پہنچایا جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ ’آپ کی بیگم آپ سے زیادہ سمجھدار نکلیں‘۔