تحریک انصاف جلسے کی حدود سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی کرائے تو اجازت دی جا سکتی ہے:وفاقی وزیر داخلہ

تحریک انصاف جلسے کی حدود سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی کرائے تو اجازت دی جا ...
تحریک انصاف جلسے کی حدود سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی کرائے تو اجازت دی جا سکتی ہے:وفاقی وزیر داخلہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف جلسے کی حدود سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی کرائے تو اجازت دی جا سکتی ہے ۔ باہر نکلنے کی کوشش کی گئی تو کارروائی ہو گی اور کسی کے زخمی یا خدانخواستہ جان سے جانے کی ذمہ دار جلسے کی انتظامیہ ہو گی.

چودھری نثار کا  اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا  کہ عمران خان اسلام آباد انتظامیہ اور مجھ سے ضرورت پڑے تو رابطہ کر لیں ۔ ریڈ زون میں جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہے کسی دوسری جگہ جلسے کی اجازت اس صورت میں مل سکتی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کوئی تکلیف نہ ہو اور پھر جلسہ گاہ کی حدود سے لوگ باہر نہ نکلیں ، اگر جلسے کے بعد کسی اور جگہ جانے کی کسی نے کوشش کی تو پھر کارروائی ہو گی اور اس دوران خدانخواستہ اگر کوئی جان سے چلا گیا یا زخمی ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری جلسہ کی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

مزید : قومی