پاناما لیکس کے معاملے پراب کسی کمیشن کی ضرورت نہیں جو ثابت ہونا تھا ہوچکا ہے :جہانگیر ترین

پاناما لیکس کے معاملے پراب کسی کمیشن کی ضرورت نہیں جو ثابت ہونا تھا ہوچکا ہے ...
پاناما لیکس کے معاملے پراب کسی کمیشن کی ضرورت نہیں جو ثابت ہونا تھا ہوچکا ہے :جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اب کسی کمیشن کی ضرورت نہیںہے ،جو ثابت ہونا تھا ہو چکا ہے ،پاناما لیکس پاکستانی عوام کی لوٹی دولت کا مسئلہ ہے ،اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کی دستا ویزات کو کسی نے غلط نہیںکہا ،یہ دستا ویزات تمام دنیا میں دیکھی گئی ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ پاناما لیکس پر مختلف ملکوں کے 3وزرائے اعظم مستعفی ہوچکے ہیں ،جن ممالک کے وزرائے اعظم نے استعفیٰ دیا وہاں کوئی کمیشن نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے 1970سے2000تک چند ہزار روپے ٹیکس دیا ،یہ مسئلہ پاکستانی عوام کا شریف خاندان کے ساتھ ہے ۔

مزید :

قومی -