سیون اپ پھاٹک کے قریب رہائشی عمارت گر گئی ،متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ،ریسکیو آپریشن جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے سیون اپ پھاٹک کے قریب رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق رہائشی عمارت کے گرنے کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک تین بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیاہے ۔تاہم رہائشی عمارت کے گرنے کی تاحال کو ئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔