نواز شریف کی اپنی والدہ کے ساتھ تصویر بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کامریم نواز کا شکریہ

نواز شریف کی اپنی والدہ کے ساتھ تصویر بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کامریم نواز ...
نواز شریف کی اپنی والدہ کے ساتھ تصویر بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کامریم نواز کا شکریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوازشریف کی اپنی والدہ کے ہاتھ چومتے ہوئے تصویر بنانے پروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا شکریہ ادا کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے فیس بک پر ایک سٹیٹس دیا ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نوازشریف اپنی والدہ کے ہاتھ کا بوسہ لے رہے ہیں جس کے ساتھ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ ’میری پیاری ماں اور پیارا بھائی ،میری زندگی کی دو انتہائی اہم شخصیات،جن سے میں بہت پیار کرتاہوں۔‘اس کے ساتھ ہی شہبازشریف نے مریم نواز کا اس شاندار تصویر پر شکریہ بھی ادا کیا جس کے جواب میں مریم نواز نے بھی شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی آپ سے بہت پیار کرتے ہیں.
واضح رہے کہ میڈیا میں گزشتہ کچھ روز سے میڈیا میں یہ افواہیں چل رہی تھیں کہ دونوں خاندانوں میں معاملات ٹھیک نہیں چل رہے لیکن شہباز شریف کے اس پیغام کے بعد وہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں ہیں ۔

مریم نواز کی ٹویٹ:

مزید :

لاہور -