آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی
آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

  



کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی پی ایل کے پانچویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈینز نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کولکتہ نائٹ رائڈرز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 188رنز کا ہدف دیاجس میں گوتم گھمبیر 64رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ ایم کے پانڈے 52رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹہ رائڈرز کی جانب سے دیئے گئے 188رنز کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی پہلی گیند پر عبور کر لیاجس میں آر جے شرما نے 84رنز کی شاندا ر ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ بٹلر 41رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید : T20


loading...