اورنج ٹرین منصوبے کو چیلنج کرنے والے وکلاءکو دھمکیاں،وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

اورنج ٹرین منصوبے کو چیلنج کرنے والے وکلاءکو دھمکیاں،وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ ...
اورنج ٹرین منصوبے کو چیلنج کرنے والے وکلاءکو دھمکیاں،وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )اورنج لائن ٹرین منصوبے کو چیلنج کرنے والے وکلاءکو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت نامعلوم حکومتی وزراءاورافسران کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔یہ درخواست عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ پرانی انارکلی میں دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے اورنج ٹرین منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،عدالت عالیہ نے منصوبے کے راستے میں آنے والی 11تاریخی عمارتوں کے اردگرد حکم امتناعی جاری کیا ہے،وزیراعلی پنجاب اور رانا ثناءاللہ نے اورنج ٹرین منصوبے پر حکم امتناعی کی رنجش میں آ کر درخواست گزار کو مختلف ذرائع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -