وزیراعظم سے گزشتہ رات ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتے تک ملک واپس آ جائیں گے:سلمان غنی

وزیراعظم سے گزشتہ رات ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتے تک ...
وزیراعظم سے گزشتہ رات ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتے تک ملک واپس آ جائیں گے:سلمان غنی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار سلمان غنی نے کہاہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ شائد ہفتے کو نہیں لیکن ایک ہفتے تک ملک واپس آ جائیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ انہیں ڈاکٹروں نے مشورہ دیاہے کہ وہ اپنا معائنہ کروائیں لیکن وہ نہیں کروا سکے اس لیے علاج کیلئے برطانیہ جار ہے ہیں کیونکہ کچھ دن قبل تکلیف ہو ئی ہے ۔سلمان غنی کا کہناتھا کہ آج صبح جب نوازشریف برطانیہ روانگی کیلئے نو بج کر دس منٹ پر ایئرپورٹ آئے تو اس وقت وزیر داخلہ چوہدری نثار ،اسحاق ڈار اور شہبازشریف ایئرپورٹ پر موجود تھے اور وہاں تقریباً ایک گھنٹہ مشاور ت ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے نوازشریف کو اسلام آباد کے حالات سے متعلق وزیراعظم کو بتایا جس پر نوازشریف نے چوہدری نثار کو کچھ ہدایات بھی دیں ۔

سینئر تجزیہ نگار سلمان غنی کا کہناتھا کہ رات جب وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تو نقاہت محسوس ہور ہی تھی اور کھانس رہے تھے لیکن بہت مطمئن تھے ،میں نے پوچھا کہ آپ کی ملاقاتوں کی بہت خبریں میڈیا میں ہیں جس پرانہوں نے کہا کہ وہ علاج کیلئے برطانیہ جار ہے ہیں سیاست کرنے نہیں جارہے اور ایک ہفتے تک واپس پاکستان آناہے تو یہاں آ کر سیاست کریں گے ۔

مزید : لاہور