ہائی کورٹ :وزیراعظم ،ان کی صاحبزادی کے خلاف دائر درخواست مسترد

ہائی کورٹ :وزیراعظم ،ان کی صاحبزادی کے خلاف دائر درخواست مسترد
ہائی کورٹ :وزیراعظم ،ان کی صاحبزادی کے خلاف دائر درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں داخل کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کر دی۔درخواست گزار مقامی شہری سید اقتدار حیدر دائر درخواست میںنے موقف اختیار کررکھا تھا کہ 1997ءکے صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک رکن اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان مخالف نعرہ تحریر کر کے ووٹ ڈالا،اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان مخالف نعرہ درج کرنے والے رکن کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس پر آج تک عمل نہیں ہوا،عدالتی حکم پر 1997ءکی اسمبلی کے تمام منتخب اراکین پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ وزہر اعظم نے مریم صفدر کی بجائے مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کا غیر قانونی طور پر چیئرمین مقرر کیا گیا،زیر اعظم کے خلاف کارروائی مکمل ہونے تک میاں نواز شریف اور مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کے خلاف عدالت کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

مزید : لاہور


loading...