آپ آج تک غلط طریقے سے کینو چھیلتے آئے ہیں، صحیح طریقہ جانئے
لندن(نیوزڈیسک) مالٹے اور سنگترے انتہائی لذیذ پھل ہے لیکن اسے چھیلنا ایک مشکل کام لگتا ہے،بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے چھیلتے ہوئے اس کا گودا بھی ہاتھ میں آنے لگتا ہے۔
ہائی کورٹ کا ایک جج ماہانہ کتنی تنخواہ اور مراعات لیتا ہے ،تفصیلات جاری کردی گئیں
اگلی بار جب آپ سنگترہ یا کینو چھیلیں تو اسے 20سے30سیکنڈ کے لئے پہلے مائیکروویو کریں ۔اب دو تین منٹ تک انتظارکریں تاکہ یہ ٹھنڈا ہوجائے اور اب اس کے چھلکے اتاریں،آپ دیکھیں گے کہ چند سیکنڈ میں اس کے چھلکے اتر جائیں گے۔یاد رہے کہ اسے زیادہ دیر تک مائیکروویو نہ کریں ورنہ اس کا ذائقہ خراب ہونے کا ڈر ہے۔ اگر مائیکروویونہ ہوتو ایچک تیز چھری کی مدد سے اس کا سرا اتاریں، اب ایک گہرا کٹ لگائیں اور باقی دوکٹ زیادہ گہرے نہ ہوں۔زیادہ گہرے والے کٹ سے کینوکو کھول لیں،یہ نفاست کے ساتھ کھل جائے گا۔
دیگر گھریلونسخوں میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ سٹاربری کو زیادہ دیر قابل استعمال بنایا جاسکے تو انہیں چینی میں پیک کریں اور فریز کردیں،جب بھی نکال کر استعمال کریں گے بالکل تازہ لگیں گی۔
اگر کوئی کیلا گل جائے تو اسے صحیح کیلوں سے الگ کردیں کہ اس طرح باقی کیلے زیادہ دیر صحیح رہیں گے۔
اگر آپ کیک کو خستہ اور تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے فریج میں رکھتے ہوئے اس کے ساتھ بریڈ کا ایک ٹکڑا رکھ دیں۔