رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ ،تین خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ، ملزم فرارہونے میں کامیاب

رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ ،تین خواتین ...
 رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ ،تین خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ، ملزم فرارہونے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات میں رشتے کے تنازع پر  مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ  سے  تین خواتین  سمیت  چار افراد کو قتل  کر دیا ، جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بجھوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

2افراد نے پٹرول چھڑک کر لڑکی کو زندہ جلا دیا
پولیس کے مطابق چوہرے قتل کا اندوہناک واقعہ  گجرات کے نواحی علاقہ ٹبی گوریاں میں پیش آیا ، جہاں مخالفین کی جانب سے گھر میں گھس کر جدید اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت  4افراد جا ں بحق ہو گئے ،مقتولین میں ماں، بیٹی، بیٹا اور بہو شامل ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔4 افراد کے قتل کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ جائے واردات  پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -