سینیگال میں تبلیغی اجتماع کے دوران آتش زدگی،22 افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی

ڈاکار (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیگال میں 3روز تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی کے باعت 22افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
شمالی کوریا نے مبینہ طور پر6ایٹمی دھماکے کرنے کی تیاری کر لی: امریکی ٹی وی کا دعویٰ
مقامی میڈیا کے مطابق سینگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے 3روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی قائم کی گئی بستی میں آتشزدگی ہوئی ہے ۔ تیز ہواﺅں کے باعث آگ ساری خیمہ بستے ہیں پھیل گئی۔عارضی خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل نمودار ہوگئے ہیں اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
سینگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادات کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنما ﺅں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔