اسلامی بینکنگ کے اثاثے اور ڈیپازٹس کی شرح میں اضافہ ، سٹیٹ بینک

اسلامی بینکنگ کے اثاثے اور ڈیپازٹس کی شرح میں اضافہ ، سٹیٹ بینک

  

لاہور(کامرس رپورٹر) بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکنگ کے اثاثہ جات اور ڈیپازٹس کی شرح بالترتیب 12.4 فیصد اور 14.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والی آخری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات میں 9.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اثاثوں میں 189 ارب روپے کے اضافہ سے گذشتہ سال کے اختتام پر شعبہ کے اثاثہ جات کی مالیت 2.272 کھرب روپے تک پہنچ گئی جبکہ سال 2016ء کی آخری سہ ماہی کے اختتام پر اثاثہ جات کی مالیت 2.083 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق روایتی بینکوں کی اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والی برانچز کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی بھی 23.1 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ سال 2017ء کے آخری تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 13.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -