راول انٹر نیشنل ایکسپو ‘ 40چینی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ، زاہد لطیف خان

راول انٹر نیشنل ایکسپو ‘ 40چینی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ، زاہد لطیف خان

  

راولپنڈی(کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام جاری راول انٹر نیشنل ایکسپو جس میں چالیس کے قریب چینی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں کے نمائندوں نے پاکستانی تاجروں کے ساتھ باہمی کاروباری ملاقاتیں کیں ہیں جن کا مقصد دوطرفہ تجارتی مواقع بڑھانا ہے اس موقع پر چینی کمپنی ڈانگواں یی زینگ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈاور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں دستخطوں کی تقریب میں کمپنی کے نمائندے Huang Haita جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی زاہد لطیف خان، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدرناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی،انجمن تاجران کے نمائندے، مجلس عاملہ کے اراکین اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔اس موقع پرصدر چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپینوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایا کاری لانے کے لیے تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے پانچ روزہ نمائش کا مقصد کاروباری مواقعوں کی تلاش، باہمی رابطوں میں اضافہ کرنا اور ملکی امیج بہتر بنانا ہے زاہد لطیف خان نے کہا کہ راول ایکسپو میں غیرملکی کمپنیوں کی شرکت یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں سلامتی اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے سی پیک کے تناظر میں پاکستان غیر ملکی سرمایاکاروں کے لیے ایک اہم منزل بنتا جا رہاہے۔

مزید :

کامرس -