پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (نارتھ زون) کا اجلاس

پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (نارتھ زون) کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (نارتھ زون) لاہور کے عہدیداران اور ممبران کا غیر معمولی اجلاس ، کوسموکلب ، لاہور میں ہوا جس میں مبین ملک (ریوولوشن میڈیا )، بریگیڈیئر زبیر ریحان (کری ایٹو جنکشن )،منصور زیدی (ایس وی ایڈورٹائزنگ )، امیر العظیم (فیوچر وژن )، سہیل عزیز (میسج کمیونیکیشن )، خواجہ ندیم (یونیٹی ایڈورٹائزنگ )، حافظ سرفراز احمد (ایمان ایڈورٹائزنگ )، جمیل او ر صابر حسین نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے اس وقت ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی اور ایک متفقہ لائحہ عمل بنا کر پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (PAA)کے مرکزی اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ کمیٹی ، ممبران کے مسائل کو ماہانہ اجلاس میں زیر بحث لا نے کے بعد متعلقہ حکام تک پہنچا کر اس کا عملی حل تلاش کرے گی ۔

مزید :

کامرس -