الکرم اسٹوڈیو نے اپنی نئی کلیکشن میک متعارف کرادی

الکرم اسٹوڈیو نے اپنی نئی کلیکشن میک متعارف کرادی

لاہور (پ ر) الکرم کی نئی متعارف کرائی گئی کلیکشن MAKباالخصوص نوجوانوں اور فیشن کے دلدادہ افراد کے لیے ایک تحفہ ہے، اس کلیکشن میں نہ صرف بیش قیمت سوٹ شامل ہیں بلکہ اس میں بغیر سلے، ڈینم ، ایسیسریز سمیت نوجوانوں کے اندازکے مطابق مکمل کلیکشن دستیاب ہیں۔ ان کے کپڑوں کی کلیکشن میں جانوروں کے پرنٹس، پٹیاں، پھلوں اور پھولوں ک ڈیزائن سمیت اور دیگر پرنٹس شامل ہیں، MAKکا پہلا مجموعہ کالی روائتی کڑھائی اور زیورات کے ساتھ سیاہ سے نیلی کے درمیان کی ایک حد کو پیش کرتا ہے، جبکہ اس میں کڑھائی کی ہوئی پینٹس بھی شامل ہیں، جو کہ کوئی شک نہیں کہ اپنے پہننے والے کو سب سے نمایاں کرتی ہے۔ MAKکی کوشش ہے کہ وہ ہرروز اپنے لباس کے ذریعے نت نئے ڈیزائن کے ساتھ روائتی رجحانات کو بھی توجہ کا مرکز بناکررکھے، چاہے وہ چمکتا ہوا دن ہو یا کہ کسی تقریب کی شام، MAKنے آپ کو ڈھکا ہوا ہے۔س موقع پر الکرم اسٹوڈیو کی سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ پی آر ہمایوں فاروق کاکہنا تھا کہ ہماری توجہ کا مرکز نوجوان نسل کی پسند ہوتی ہے جو کہ روائتی اور جدید لباس کے ساتھ اس قسم کے لوازمات بھی پسند کرتے ہیں جو ان کو سجیلے ہونے کیساتھ اسٹائل سے ہم آہنگ رکھ سکے۔ MAKکلیکشن پورے ملک میں آن لائن اور اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

مزید : کامرس