نوماہ کے دوران آٹو انڈسٹری مصنوعات کی فروخت میں 22فیصد کا اضافہ

نوماہ کے دوران آٹو انڈسٹری مصنوعات کی فروخت میں 22فیصد کا اضافہ

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے نو ماہ کے دوران آٹو انڈسٹری کے شعبہ کی فروخت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران کاروں، جیپوں، ویگنوں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 92 ہزار 734 یونٹس تک بڑھ گیا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جنوری اور مارچ میں کاروں کی قیمتوں میں دو مرتبہ کے اضافہ کے باوجود فروخت کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت بھی گذشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلہ میں 15 فیصد زائد رہی ہے جبکہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں بھی 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -