گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،ایک ارب سے زائدمالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری

گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،ایک ارب سے زائدمالیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلگت (اے پی پی)گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، ایک ارب روپے سے زائد کے مالیت کے صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر 116 نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں گلگت شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے لیے بھی ایک منصوبے کی منظوری دی گئی ہے ،اس کے علاوہ ایک ارب 93 لاکھ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم برائے گلگت سے متعلق دو بڑے اور اہم منصوبے کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی،دیگر منظوری والے منصوبوں میں سینٹرل جیل گلگت ،بجلی کے سمارٹ میٹرز کی تنصیب ،سولر پینلز کی تنصیب و دیگر منصوبے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات بابر امان بابر کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے اور جاری 133 ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کی گئی،اجلاس کا خاص توجہ چیف منسٹر پروگرام برائے پائیدار ترقی کے اہداف شامل ہیں، صوبائی اسمبلی کے ممبران کی طرف سے تجویز کردہ منصوبوں کی جانچ پڑتال پر مرکوز رہی اور 116 نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی کل لاگت تقریبا ایک ارب روپے بنتی ہے ،اس پروگرام میں شامل منصوبے جن میں پینے کے صاف پانی، لنک روڈ، بجلی کی ترسیل کے منصوبے ،حفاظتی بند،نکاسی آب،صحت اور تعلیم کے منصوبے شامل ہیں، اجلاس میں اس کے علاوہ سیوریج سسٹم برائے گلگت سے متعلق دو بڑے اور اہم منصوبے جن کی کل لاگت تقریبا ایک ارب 93 لاکھ روپے بنتی تھی کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی ،اس کے ساتھ ساتھ گلگت شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے لیے بھی ایک منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ دیگر منظورہونے والے منصوبوں میں سینٹرل جیل گلگت ،بجلی کے سمارٹ میٹرز کی تنصیب، سولر پینل کی تنصیب، مائنڈ اور منرلز انسپیکٹوریٹ کا قیام ،پریس کلبز وغیرہ شامل ہیں،اجلاس میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ان منصوبوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔

مزید :

کامرس -