کویت فنڈ پاور پراجیکٹ کیلئے اضافی قرضہ فراہم کریگا

کویت فنڈ پاور پراجیکٹ کیلئے اضافی قرضہ فراہم کریگا

اسلام آباد (یواین پی) حکومت پاکستان اور کویت فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے بدھ کو قرض میں توسیع کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کویت فنڈ پاکستان کو گولان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کویت فنڈ غنیم سلمان الغنیمان اور سید غضنفر عباس جیلانی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن نے اس معاہدے پر دستخط کیے ، اس موقع پر بتایا گیا کہ گولان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل چترال اور خیبر پختونخوا میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا سبب بنے گی، یہ پراجیکٹ نہ صرف آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ علاقہ میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا سبب بھی بنے گا۔

مزید : کامرس