گوادر ایکسپو بلوچی برائیڈل شو کی تیاریاں پورے عروج پر
لاہور(فلم رپورٹر)معروف بیوٹیشن مدیحہ اشرف نے کہا کہ روزنامہ پاکستان کے اشتراک سے ہونے والی گوادر ایکسپو کے سلسلے میں بلوچی برائیڈل شو کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں ۔اس میگا ایونٹ میں لاہور کے 100کے قریب بیوٹی پارلر اور بیوٹیشنز حصّہ لے رہی ہیں۔مدیحہ اشرف نے مزید بتایا کہ یہ برائیڈل شو اپنی نوعیت کا منفرد شو ہوگا اس سے قبل لاہور میں کبھی بھی بلوچستان کے حوالے سے برائیڈل شو نہیں ہوا ۔اس شو میں اوّل ،دوئم اور سوئم آنے والی برائڈز کو نقد اور بیش قیمت انعامات دیئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ روزنامہ پاکستان کے کسی ایونٹ کا حصّہ بننا اور اس کو آرگنائز کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔اس برائیڈل شو کو آرگنائز کرنے میں مجھے مسز شگفتہ اشرف اور شہزادہ علی ذوالقرنین کی مکمل معاونت اور رہنمائی حاصل ہے ۔اس ایونٹ کے بعد میں اپنی بیٹی فاطمہ کے نام سے ایک این جی او کا آغاز کرنا چاہتی ہوں۔
اس این جی او کے تحت غریب اور نادار لڑکیوں کو بیوٹیشن کورسز مفت کروائے جائیں گے ۔