لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام نوجوان مصوروں کی نمائش

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام نوجوان مصوروں کی نمائش

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام نوجوان مصوروں کی14ویں سالانہ نمائش کا انعقادالحمراء آرٹ گیلری میں ہوا۔اس نمائش کے افتتاح ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے کیا۔۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ثمن رائے نے بھی شرکت کی۔ لاہورآرٹس کونسل ہر برس یہ نمائش منعقد کرتی ہے جس کا مقصد نئے مصوروں کی حوصلہ افزائی ہوتا ہے ،رواں برس بھی اس نمائش ملک بھر سے حصہ لینے والے400 مصوروں کے 500سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے،اس نمائش میں ان مصوروں کو کیش انعامات بھی دیئے گئے جن کا کام سب سے اعلی تھا، ملک کے نامور مصوروں کی ایک کمیٹی جن میں میاں اعجاز حسن،قدوس مرزا،آمنہ پٹودی اور راحت نوید مسعود شامل تھے،نے نوجوان مصوروں کاکام دیکھا اور پھر 10مصور منتخب کئے گے جنہیں10,10ہزار روپے کے کیش انعامات سے نواز گیا۔

الحمراء آرٹس کونسل کی 14دیں سالانہ نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انیقہ سعید،سائرس جاوید،ارم بشیر،جاوید اقبال، مریم لئیق،میمونہ شاہد،ثناء درانی،سدرہ لیاقت اوراریبہ ماجد بٹ شامل ہیں۔جبکہ انیلا رشید،اذاء اشفاق ،ماہ نور گل ،محمد آصف ،شبانہ نذیراوریسین خان کے فن پاروں کو سراہا گیا۔

مزید : کلچر