کارکردگی کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے،ڈیشی راج

کارکردگی کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے،ڈیشی راج
کارکردگی کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے،ڈیشی راج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکار اور ماڈل ڈیشی راج نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کو کارکردگی اور اہلیت کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دے سفارشی اورنا اہل لوگوں کو تعلقات کی بناء پر نوازا جارہا ہے میری وزیراعظم اور صدر پاکستان سے اپیل ہے کہ اس پر فوری ایکشن لیاجائے ۔ڈیشی راج نے بتایا کہ میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔
اس کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کی پروموشن کے لئے بھی کام کررہا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریز ’’جگنو‘‘میں میرا رول انوکھی اور اچھوتی نوعیت کا ہے یہ کردار میری حقیقی زندگی کے برعکس ہے میں یہ مانتا ہوں کہ ایک اداکار کو اپنے کیرئیر کے دوران ہر قسم کے کردار ادا کرنے چاہیں۔ہمارے ملک میں نیوٹیلنٹ کو آگے بڑھنے میں جو مشکلات پیش آتی ہیں وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔میں مسلسل محنت اور لگن سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوں ۔میں تو نئے آنے والوں کو یہ ہی مشورہ دوں گا کہ وہ بھی محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

مزید :

کلچر -