میرے لئے منفرد کردار اہمیت رکھتے ہیں:انیتا حسن اندانی

میرے لئے منفرد کردار اہمیت رکھتے ہیں:انیتا حسن اندانی
میرے لئے منفرد کردار اہمیت رکھتے ہیں:انیتا حسن اندانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی)بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی نے کہا ہے کہ بطور اداکارکسی فلم یا ٹی وی سیریلز میں منفرد کردار اور پہلو اہمیت رکھتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی نے کہا ہے کہ بطور اداکار میرے لئے کسی فلم یا ٹی وی سیریلز میں منفرد کردار اور پہلو اہمیت رکھتے ہیں جس سے یہ محسوس نہ ہو کہ میں ایک جیسے کردار ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں فلم کر رہی ہوں یا ٹی وی پر کام کر رہی ہوں بلکہ اچھے، منفرد اور معیاری کرداروں کو اہمیت دیتی ہوں اور اگر میرے سیریل کی ریٹنگ زیادہ جارہی ہے تو مجھے تنقید اور سیریل میں غیر ضروری ڈائیلاگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید :

کلچر -