مادھوری کے ڈانس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا: دیشا پتانی

مادھوری کے ڈانس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا: دیشا پتانی
مادھوری کے ڈانس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا: دیشا پتانی

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ لیجنڈ اداکارہ ہیں اور معروف گانے ’’ایک دو تین‘‘ پر ان کے ڈانس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے معروف گانے ’’ایک دو تین‘‘ کے ریمکس پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ڈانس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیکولین فرنینڈس نے معروف گانے ’’ایک دو تین‘‘ کے ریمکس پر بہت زبردست ڈانس کیا ہے اور اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ نئے اور پرانے کے درمیان مقابلہ کر رہے ہیں لیکن اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور جیکولین فرنینڈس کے ڈانس میں مقابلہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ مادھوری ڈکشٹ ایک آئیکون اور لیجنڈ اداکارہ اور بہترین ڈانسر ہیں اور ہمارے پاس ان جیسی ڈانسر کوئی اور نہیں ہے لہذا یہ گانا ریمکس کر کے انہیں صرف خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر