بھارتی فلم ’’اکتوبر‘‘ آج سے سینماگھروں کی زینت بنے گی

بھارتی فلم ’’اکتوبر‘‘ آج سے سینماگھروں کی زینت بنے گی
بھارتی فلم ’’اکتوبر‘‘ آج سے سینماگھروں کی زینت بنے گی

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ وہ اداکار سلمان خان سے کبھی بھی مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ہمیشہ ضرورت مند اور غریب لوگوں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان بہت اچھے انسان اور بہت بڑا دل رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے اردگرد لوگوں کو بہت کچھ دیتے ہیں اور کبھی ناامید نہیں کرتے اور ہمیشہ ضرورت مند اور غریب لوگوں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کی رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان کے واپس گھر آنے پر ان کے خاندان کی طرح بے حد خوش ہیں۔ اداکار ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ آج (13اپریل ) کو ریلیز کی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر‘‘ آج ( جمعہ کو) ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار ورون دھون اور نئی اداکارہ بانیتا سندھو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک ہوٹل میں نوکری کرتے ہیں، فلم میں اداکار ورون دھون ڈین اور بانیتا سندھو شیؤلی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

مزید : کلچر