مزدوروں کی ہڑتال ‘ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تعمیر کا کام ٹھپ

مزدوروں کی ہڑتال ‘ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تعمیر کا کام ٹھپ

ملتان( نمائندہ خصوصی) ملتان میٹرو بس پروجیکٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تعمیر کا کام مکمل طور پر رک گیا ہے‘ بتایا گیا ہے گزشتہ ہفتہ کے دوران کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر پر کام (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کرنیوالی فرم کنسٹرکشن فرم کے مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کمپنی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہڑتال پر چلے گئے ۔ جس کیوجہ سے کنسٹرکشن فرم نے سائیٹ پر کام روک دیا ۔ گزشتہ 10 راتوں کے دوران سائیٹ پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوا جس کیوجہ سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بروقت فعال ہونا ناممکن بن کر رہ گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر