قاسم نون کی منزل جنوبی پنجاب محاذ یاتحریک انصاف ؟ سیاسی حلقوں میں نئی بحث

قاسم نون کی منزل جنوبی پنجاب محاذ یاتحریک انصاف ؟ سیاسی حلقوں میں نئی بحث

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات میں صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے پلیٹ فارم سے راناقاسم نون این اے 159جلالپورسے اور صوبائی حلقہ پی پی 222سے لعل محمد جوئیہ ، اور (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

صوبائی حلقہ پی پی 223سے ملک اکرم کنہوں یا ایوب خان گھلو متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 159 سے دیوان عاشق بخاری یا ان کا فرزنداور صوبائی حلقہ 222سے مہدی عباس لنگاہ، صوبائی حلقہ 223سے نغمہ مشتاق لانگ، اسی این اے 159سے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف سے صوبائی حلقہ 222سے ملک غلام عباس کھاکھی امیدوار ہیں اور صوبائی حلقہ 223سے تحریک انصاف کا کوئی امیدوار سامنے نہیں ہے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ رانا قاسم نون صوبہ جنوبی پنجاب کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے یا تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے ؟ کیونکہ قبل ازیں رانا قاسم نون کے بڑے بھائی رانا سہیل احمد نون تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جوشجاع آباد کے صوبائی حلقہ 221کے امیدوار ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر